بیس بگلہ / باغ --- ڈیزل سستا ہونے کا فائدہ عوام کو نہ مل سکا‘ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا حکم نامہ کھو کھاتے

جس وقت ڈیزل 110 روپے تھا تو باغ سے بیس بگلہ 21 کلو میٹر کا کرایہ 75 یا 80 روپے تھا آج 72 روپے لیٹر ڈیزل ہے تو کرایہ 70 روپے ہے باغ میں من مانے کرائے‘بیس بگلہ کی عوام نے روڈ بلاک کرنے کی دھمکی دیدی‘ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ

بدھ 16 مارچ 2016 13:15

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) ڈیزل سستا ہونے کا فائدہ عوام کو نہ مل سکا‘ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا حکم نامہ کھو کھاتے‘ باغ میں من مانے کرائے جوں کے توں‘بیس بگلہ کی عوام نے روڈ بلاک کرنے کی دھمکی دیدی-تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیزل پٹرول سستا ہونے کے باوجود اس کا فائدہ تاحال آزاد کشمیر ضلع باغ کے عوام کو نہیں مل سکا- ٹرانسپورٹ اتھارٹی باغ کا حکم نامہ بھی کھوکھاتے میں ڈال دیا گیا اور باغ میں تاحال من مانے کرائے وصول کئے جارہے ہیں جس کے خلاف نواحی علاقہ بیس بگلہ کے عوام نے روڈ بلاک کرنے کی دھمکی دیدی ہے-جس وقت ڈیزل 110 روپے تھا تو اس وقت باغ سے بیس بگلہ 21 کلو میٹر کا کرایہ 75 یا 80 روپے تھا آج 72 روپے لیٹر ڈیزل ہے تو کرایہ 70 روپے ہے-ملوٹ سے بیس بگلہ کا فاصلہ 3 کلو میٹر ہے جبکہ کرایہ 20 روپے ہے یہ کہاں کا انصاف ہے- عوام علاقہ بیس بگلہ ‘ بھٹی شریف ‘ چناٹ ‘ پس جھولہ اورلوہر کوٹ نے ڈپٹی کمشنر باغ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-

متعلقہ عنوان :