ضلع خانیوال کے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کی ٹریننگ برائے حصول نئے اور تجدید لا ئسنس فیز (1)2016کا شیڈول جاری کردیاگیا

بدھ 16 مارچ 2016 13:14

خانیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن نے ضلع خانیوال کے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کی ٹریننگ برائے حصول نئے اور تجدید لا ئسنس فیز (1)2016کا شیڈول جاری کردیا ہے شیڈول کے مطابق درخواست و فیس کی وصولی 20مارچ سے 31مارچ تک ہوگی ۔فائلوں کی پڑتال یکم اپریل سے 2اپریل ہوگی ۔

(جاری ہے)

درخواستوں کے ساتھ نئے لائسنس کے لیے تصدیق شدہ میٹرک کی سند 2عدد ‘ شناختی کارڈ کمپیوٹرائزڈ 2عدد اور تصویریں 3عدد جبکہ تجدید لائسنس کے لیے سابقہ لائسنس 2عدد ‘چالان فارم 3عدد ‘ فائل کور 2عدد مکمل درخواست کے ساتھ 31مارچ تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن خانیوال کے دفتر بھجوانا ہوں گی ۔

شیڈول کے مطابق لائسنس4اپریل تا 6اپریل تک ہوں گے اور نئے لائسنس کا اجرا 10اپریل تا 24اپریل تک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :