قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی شاہد آفریدی کے متنازع بیان پر تنقید

بدھ 16 مارچ 2016 13:12

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی شاہد آفریدی کے متنازع بیان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے متنازع بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کپتان کو بہت سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے کیونکہ وہ ایک ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

آفریدی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے جاوید میاندادنے کہاکہ کپتان کو بہت جلدی جلدی بولنے کی بجائے سوچ سمجھ کر جوابات دینے چاہیے اور اپنا فوکس صرف کرکٹ پر رکھناچاہیے کیونکہ آپ وہاں کوئی رشتہ داریاں نبھانے کیلئے نہیں گئے ہوتے ‘ ہم نے آج تک کسی بھارتی کپتان کو پاکستانی لوگوں کے بارے میں ایسے خیالات کا اظہار کرتے نہیں سنا ۔

میانداد نے آفریدی کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ٹیم کو کولکتہ پہنچے ایک دن نہیں ہو اتھا ، اتنی دیر میں انہوں نے ایساکیا کر دیا کہ آفریدی ان کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے۔

متعلقہ عنوان :