آسٹریلین بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اپنے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سے مدد مانگ لی

بدھ 16 مارچ 2016 13:10

آسٹریلین بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اپنے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے پاکستان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) آسٹریلین بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اپنے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سے مدد مانگ لی ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے بتایا کہ آسٹریلین بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو درخواست کی ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے اپنے سینئر کھلاڑیوں کو آسٹریلیا بھجوائے‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے دو سینئر کھلاڑی محمد جمیل اور انیس جاوید کو آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں کھلاڑی اپریل کے تیسرے ہفتے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ اور وہ وہاں پر 10 روز تک آسٹریلین کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کے اخراجات آسٹریلین بلائند کرکٹ کونسل برداشت کریگی۔

متعلقہ عنوان :