کنگنا اور ریتک کے درمیان لڑائی میں تیزی،ایک دوسر ے کے خلاف عدالت میں آگئے
تازہ ترین : 1
کنگنا اور ریتک کے درمیان لڑائی میں تیزی،ایک دوسر ے کے خلاف عدالت میں ..

کنگنا اور ریتک کے درمیان لڑائی میں تیزی،ایک دوسر ے کے خلاف عدالت میں آگئے

ممبئی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) بھارتی اداکارہ کنگنا رناٹ اور اداکار ریتک روشن کے درمیان زبانی جنگ قانونی نوٹسز تک جا پہنچی،ذرائع کے مطابق ریتک روشن نے کنگنا کے خلاف ان کو اپنا سابق بوائے فرینڈ کہنے پر ہتک عزت کا دعوی کر دیا ہے جس کے جواب میں کنگنا نے اپنے وکیل کے ذریعے ریتک کو 21 صفحات پر مشتمل جواب دیتے ہوئے ان ہر بلیک میلنگ اور دھونس جمانے کے الزامات لگائے ہیں۔

ریتک نے اپنے چھے صفحے کے دعوی میں کہا ہے کہ کنگنا نے اپنے ایک بیان میں ان کو اپنا پرانا عاشق کہہ کر نہ صرف ان کے تشخص کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ ان کی بے عزتی کی ہے،کہانی کنگنا سے کئی گئے ایک سوال سے شروع ہوئی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ان کو فلم ”عاشقی تھری“ کی کاسٹ سے ریتک روشن نے الگ کروایا ہے جس کے جواب میں کنگنا نے بھڑک کر کہا ہے کہ ہاں ،مجھے سمجھ نہیں آتی کے میرے پرانے یار میری توجہ حاصل کرنے کے لئے اس قسم کی اوچھی حرکات کیوں کرتے ہیں میرے لئے ریتک کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے اور میں گڑھے مردے نہیں اکھاڑتی۔

اس کے جواب میں ریتک نے اپنی ٹوئیٹ میں جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے بالی وڈ میں افیئرزکے لئے اور بہتر خواتین موجود تھیں جن کے نام میڈیا نے میرے ساتھ لئے۔کنگنا نے کہا کہ میں نے اپنے بیان میں ریتک کا نام نہیں لیا تھا پھر ان کو آگ کیوں لگی ان کی بے عزتی کیسے ہوئی ۔ریتک اور کنگنا نے فلم”کرش تھری“اور”کائٹس“میں اکٹھے کام کیا ہے۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 13:04:33

اپنی رائے کا اظہار کریں