سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر شاہد آفریدی کی حمایت میں سامنے آگئے

بدھ 16 مارچ 2016 12:59

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر شاہد آفریدی کی حمایت میں سامنے آگئے

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء ) سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر شاہد آفریدی کی حمایت میں سامنے آگئے ، کہتے ہیں کہ آل راؤنڈر نے وہ بیان شاید بھارتیوں کے دل جیتنے کے لیے دیا ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں اپنے ایک متنازع بیان کے باعث ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی جہاں پاکستان میں زیر عتاب ہیں وہیں بھارت میں ان کے حق میں بڑی آواز بلند ہوگئی ۔

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کہتے ہیں کہ پاک بھارت مقابلے میں ماحول انتہائی گرم ہوجاتا ہے اس لیے ان کے خیال میں آفریدی کا حالیہ بیان بھارتی شائقین کے پاکستان مخالف جذبات میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ آفریدی کے بیان پر پاکستان میں سامنے آنے والے رد عمل کو وہ مثبت انداز سے دیکھتے ہیں ۔