اداکارہ لیلیٰ کی نجی ٹی وی کے مارننگ شو کے دوران میزبان سے تکرار ہو گئی
تازہ ترین : 1

اداکارہ لیلیٰ کی نجی ٹی وی کے مارننگ شو کے دوران میزبان سے تکرار ہو گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) اداکارہ لیلیٰ کی نجی ٹی وی کے مارننگ شو کے دوران میزبان سے تکرار ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطور مہمان بلایا گیا تھا ۔ لائیو شو کے دوران لیلیٰ مارننگ شو کی میزبان فرح حسین کی کسی بات پر گھسے میں آگئیں ۔ اس دوران ایک دو جملوں کے بعد مارننگ شو میں کمرشل بریک کر دی گئی اور اسی بریک کے دوران لیلیٰ کو سمجھایا گیا کہ آپ ہماری مہمان ہیں اور شو میں ہلکے پھلکے سوالات اور چٹکلے چلتے رہتے ہیں ۔ جس پر لیلیٰ نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا جس کے بعد پراگرام دوباہ آن ائیر کر دیا گیا ۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 12:52:08

اپنی رائے کا اظہار کریں