امریکی صدارتی انتخابات کے خواہشمند کے دفتر سے ملاسفوف کپڑے دھونے کا پاوڈر نکلا

کمپین ہیڈ کواٹر کو سفید پاوڈر سے بھرا مشتبہ لفافہ ملنے کے بعد خالی کرا لیا گیا تھا

بدھ 16 مارچ 2016 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) صدارتی انتخابات کے ری پبلکن خواہشمند مارکو روبیو کے انتخابی دفتر سے ملنے والا مشتبہ سفید سفوف کپڑے دھونے والا پاوڈر تھا، حکام نے عمارت کو کلیئر قرار دیدیا۔واشنگٹن میں مارکو روبیو کے کمپین ہیڈ کواٹر کو سفید پاوڈر سے بھرا مشتبہ لفافہ ملنے کے بعد خالی کرا دیا گیا تھا۔ ایمرجنسی حکام نے سرچ آپریشن کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

دفتر سے ملنے والا مشتبہ سفید سفوفکپڑے دھونے والا پاوڈر تھا، مارکو روبیو خود انتخابی مہم کے سلسلے میں آبائی ریاست فلوریڈا میں ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایمرجنسی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کا تمام عملہ محفوظ ہے،دفترکیباہرسیملنیوالاپاوڈرنقصان دہ نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہیوسٹن میں بھی مارکو روبیو کے انتخابی دفتر سے مشتبہ پیکٹ ملا تھا جو بعد میں غیر مہلک ثابت ہوا

متعلقہ عنوان :