واشنگٹن میں میٹرو ریل سروس بند رکھنے کا اعلان
تازہ ترین : 1

واشنگٹن میں میٹرو ریل سروس بند رکھنے کا اعلان

میٹرو ریل بجلی کی تاروں میں پیدا ہونے والی خرابی کی جانچ پڑتال کے لیے بند کی جارہی ہے، حکام

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء)واشنگٹن میٹرو پولیٹن ٹرانزٹ اتھارٹی نیمیٹرو ریل سروس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میٹرو پولیٹن اتھارٹی کے مطابق میٹرو سروس بجلی کی تاروں میں پیدا ہونے والی خرابی کی جانچ پڑتال کے لیے بند کی جارہی ہے۔اس دوران میٹرو ریل سسٹم کی تمام پاور کیبلز کا ہنگامی معائنہ کیا جائے گا۔ میٹرو ریل سسٹم کل جمعرات کی صبح پانچ بجے تک بند رہے گی۔بدھ کو تمام چھ میٹرو ریل لائنز اور
اِکانوے اسٹیشن بند رہیں۔دو روز قبل میٹرو سروس کے ایک کیبل میں آگ لگنے سے تین لائنوں میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 12:38:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں