آل راؤنڈرز کرس مورس اور ڈیوڈ ویسی کی شمولیت سے ٹیم پہلے زیادہ مضبوط ہو گئی ہے ‘ ..
تازہ ترین : 1

آل راؤنڈرز کرس مورس اور ڈیوڈ ویسی کی شمولیت سے ٹیم پہلے زیادہ مضبوط ہو گئی ہے ‘ ڈوپلیسی

ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیت کر تاریخ بدل دیں گے ‘ بیان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ دو آل راؤنڈرز کرس مورس اور ڈیوڈ ویسی کی شمولیت سے ٹیم پہلے زیادہ مضبوط ہو گئی ہے، اس بار ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیت کر تاریخ بدل دیں گے۔ جنوبی افریقن قائد نے اپنے بیان میں کہا کہ مورس اور ویسی کی ٹیم میں شمولیت سے ہماری ٹیم کی بیٹنگ و باؤلنگ لائن اپ مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ دونوں آل راؤنڈرز گیند اور بلے کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، میگا ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کر کے ماضی میں بڑے ٹورنامنٹس میں ناکامی کی روایت توڑ دیں گے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 12:21:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں