صدارتی مہم سے بیرون ملک امریکا کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے‘ فحش اور متنازع بیان بازی امریکہ کے تشخص کو نقصان پہنچا رہی ہے:صدراوباما

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 12:14

صدارتی مہم سے بیرون ملک امریکا کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے‘ فحش اور متنازع ..

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں جاری حالیہ صدارتی مہم سے بیرون ملک امریکا کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے‘قانون سازوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے صدر اوباما نے صدارتی انتخاب کے لیے جاری سخت مہم کو فحش اور متنازع بیان بازی قرار دیا اور کہا کہ اس طرح نہ صرف ا ن کے دورِ صدارت کے دوران حاصل ہونے والے فوائد خطرے میں پڑ جائیں گے بلکہ اس سے امریکا کی ساکھ بھی متاثر ہوگی‘انہوں نے کہا کہ ہم نے خواتین اور اقلیتوں کے حوالے سے فحش اور متنازع بیانات سنے ہیں‘کیا اس کا تعلق امریکی تشخص سے ہے؟ پوری دنیا میں ہمارا کیا تاثر جارہا ہے؟براک اوباما نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم اور متنازع بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہم امریکی جو کچھ کہتے ہیں اور جو کچھ کرتے ہیں دنیا ا س پر توجہ دیتی ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے متنازع بیانات پر نہ صرف دنیا بھر بلکہ امریکا کے سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ڈیموکریٹک رہنماو ں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو امریکا کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں شکاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کو احتجاجی مظاہرے کے دوران بد نظمی کے باعث منسوخ کردیا گیا، مظاہرین میں ایک بڑی تعداد سیاہ فام اور لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والوں کی تھی جو ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن مخالف اشتعال انگیز بیانات کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :