بدین: سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس69 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکامیاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 12:12

بدین: سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس69 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکامیاب

بدین(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) بدین میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس69 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارنے میدان مارلیا،ن لیگ کے اسماعیل راہو44 ہزار803 ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدواردوسرنمبرپررہے۔

(جاری ہے)

ضلع بدین کی تحصیل گولارچی میں جعلی ووٹ ڈالنے کی شکایات پرسپریم کورٹ کے حکم پر پی ایس69 میں 37پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد اسماعیل راہو44 ہزار803 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے۔

جبکہ ان کے مقابلے پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمد نوازچانڈیو 42 ہزار814 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے۔ضمنی انتخا ب میں پی پی کے باغی رہنما ذوالفقارمرزا کے حامیوں نے ن لیگی امیدوار محمد اسماعیل راہو کی حمایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :