امریکی صدر بننے کے خواہشمندمارکو روبیو واشنگ پاﺅڈرسے خوفزدہ
تازہ ترین : 1
امریکی صدر بننے کے خواہشمندمارکو روبیو واشنگ پاﺅڈرسے خوفزدہ

امریکی صدر بننے کے خواہشمندمارکو روبیو واشنگ پاﺅڈرسے خوفزدہ

واشنگٹن (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء)صدارتی انتخابات کے ری پبلکن خواہشمند مارکو روبیو کے انتخابی دفتر سے ملنے والا مشتبہ سفید سفوف کپڑے دھونے والا پاﺅڈر نکلا، حکام نے عمارت کو کلیئر قرار دیدیا۔واشنگٹن میں مارکو روبیو کی انتخابی مہم کے مرکزی دفتر کو سفید پاﺅڈر سے بھرا مشتبہ لفافہ ملنے کے بعد خالی کرا دیا گیا تھا۔

ایمرجنسی حکام نے سرچ آپریشن کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔ دفتر سے ملنے والا مشتبہ سفید سفوف کپڑے دھونے والا پاﺅڈر تھا، مارکو روبیو خود انتخابی مہم کے سلسلے میں آبائی ریاست فلوریڈا میں ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایمرجنسی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کا تمام عملہ محفوظ ہے،دفترکے باہرسے ملنے والاپاﺅڈرنقصان دہ نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہیوسٹن میں بھی مارکو روبیو کے انتخابی دفتر سے مشتبہ پیکٹ ملا تھا جو بعد میں غیر مہلک ثابت ہوا۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 12:12:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں