بنگلہ دیشی ٹیم آج ایڈن گارڈنز میں نئی تاریخ رقم کرے گی
تازہ ترین : 1
بنگلہ دیشی ٹیم آج ایڈن گارڈنز میں نئی تاریخ رقم کرے گی

بنگلہ دیشی ٹیم آج ایڈن گارڈنز میں نئی تاریخ رقم کرے گی

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء )ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کیخلاف میدان سنبھالنے والے بنگلہ دیشی ٹیم آج ایک نئی تاریخ رقم کرے گی ۔ بنگلہ دیشی کرکٹ کی تاریخ میں 25سال بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب بنگال ٹائیگرز ایڈن گارڈنز کے میدان میں ان ایکشن ہوں گے ۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش نے 25دسمبر 1990ء کو ایشیاء کپ میں بھارت کیخلاف اسی گراؤنڈ پر ون ڈے میچ کھیلا تھا جہاں میزبان ٹیم نے اسے باآسانی 9وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 12:10:14

اپنی رائے کا اظہار کریں