مالی سال کے8ماہ ‘بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 12 ارب ڈالر ترسیل کئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 12:07

مالی سال کے8ماہ ‘بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 12 ارب ڈالر ترسیل کئے

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 12 ارب ڈالر ترسیل کئے، رواں مالی سال 8 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 72کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری 2016 کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 12 ارب 71 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، گذشتہ مالی سال اس دوران 11 ارب98 کروڑ ڈالر ارسال کیے گئے تھے، اس طرح ترسیلات میں6 فیصد اضافہ ہوا۔

فروری میں ایک ارب51 کروڑ ڈالر ارسال کیے گئے، جو جنوری2016 کے مقابلے میں چار فیصد زیادہ ہیں۔ گذشتہ ماہ سعودی عرب سے47 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے31 کروڑ ڈالر، امریکا سے 21 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے17 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، خلیجی ریاستوں سے19 کروڑ ڈالر ترسیل کئے گئے-

متعلقہ عنوان :