فلم ”فین“ کا تھیم سانگ”جبڑا فین“ تیلگو اور تامل زبانوں میں بھی ریکارڈ کر لیا ..
تازہ ترین : 1
فلم ”فین“ کا تھیم سانگ”جبڑا فین“ تیلگو اور تامل زبانوں میں بھی ریکارڈ ..

فلم ”فین“ کا تھیم سانگ”جبڑا فین“ تیلگو اور تامل زبانوں میں بھی ریکارڈ کر لیا گیا

ممبئی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) بالی وڈ کی نئی فلم ”فین“ کا تھیم سانگ”جبڑا فین“ تیلگو اور تامل زبانوں میں بھی ریکارڈ کر لیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گانے کے تیلگو ورژن ”ویرا فین“ اورتامل ورژن ”ٹاکارافین“کو نقاش عزیز نے گایا ہے۔مقامی زبانوں کے اس ورژن کو یش راج فلمز کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم فین کی ہدایات منیش شرما نے دیں ہیں جبکہ ادیتیہ چوپڑا نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔فلم میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جو کہ 15 اپریل کو ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 11:44:58

اپنی رائے کا اظہار کریں