لاہور کی معروف بیکری کے 4 پیداواری یونٹ سیل کر دیے گئے

بدھ 16 مارچ 2016 11:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہورمیں لکشمی چوک کی مشہور بیکری بٹ سویٹس کی مضرصحت اور غیرمعیاری مصنوعات کی تیاری پر اس کے چار پیداوری یونٹ سیل کر دیے۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لکشمی چوک کے قریب واقع بیکری بٹ سویٹس اینڈ بیکرز کے پیداواری یونٹوں پر چھاپہ ماراتو مصنوعات کی تیاری کے مختلف مراحل میں گندگی اور غلاظت پھیلی بکھری تھی،یونٹ کے چاروں سیکشن،بریڈ،بیکری، آئس کریم اور سموسہ فوری سیل کردیئے۔نسبت روڈ پر واقع اس پیدواری یونٹ کی حالت ایسی کہ عرصے سے صفائی نہ کی گئی ہو۔

متعلقہ عنوان :