کراچی،شرافی گوٹھ میں پولیس کی کارروائی ،مغوی بچہ بازیاب
تازہ ترین : 1

کراچی،شرافی گوٹھ میں پولیس کی کارروائی ،مغوی بچہ بازیاب

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء )شرافی گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرکے اغوا ہونیوالے بچے کو بازیاب کرا لیا ۔ کارروائی کے دوران چار اغواکاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ تیرہ سالہ عبداللہ کے اہلخانہ کے مطابق بچے کو سات مارچ کو شرافی گوٹھ سے ہی اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے بچے کی رہائی کے عوض کوئی تاوان طلب نہیں کیا تھا۔ دوسری جانب اغوا کاروں کا کہنا ہے کہ بچہ انہیں پانچ روز قبل ہوٹل پر بھوکا ملا تھا جہاں اس نے بتایا کہ وہ اہلخانہ کے آئے روز کے تشدد کے باعث گھر سے بھاگ گیا ہے۔ جس پر وہ بچے کو اپنے کوارٹر لے آئے اور اسے کھانا اور کپڑے دیئے۔ بچے کو سمجھا بجھا کر گھر بھیجنے پر گھر والوں نے انہیں ہی جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 11:36:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں