ورلڈ ٹی ٹونٹی ،گرین شرٹس بنگال ٹائیگرز کو پنجرے میں بند کرنے کیلئے بے چین
تازہ ترین : 1
ورلڈ ٹی ٹونٹی ،گرین شرٹس بنگال ٹائیگرز کو پنجرے میں بند کرنے کیلئے ..

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،گرین شرٹس بنگال ٹائیگرز کو پنجرے میں بند کرنے کیلئے بے چین

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء )ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔گرین شرٹس بنگال ٹائیگرز کو پنجرے میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ اگلے پچھلے سارے بدلے اتارنے کے لیے بے چین ہیں ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی اوپننگ کے فرائض احمد شہزاد اور شرجیل خان ہی ادا کریں گے ،محمد حفیظ نمبر 3پر بلے بازی کریں گے جبکہ مڈل آرڈر میں عمر اکمل ، شعیب ملک ،شاہد آفریدی اور سرفراز احمدموجود ہوں گے،فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ محمد عامر ،وہاب ریاض اور محمد عرفان کے سپر د ہوگاجبکہ عماد وسیم اور شاہد آفریدی سپن ڈیپارٹمنٹ سنبھالیں گے ۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 11:29:19

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں