جرمن دارالحکومت میں یہود دشمنی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر
تازہ ترین : 1

جرمن دارالحکومت میں یہود دشمنی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

برلن ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) جرمن دارالحکومت میں یہود دشمنی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کانفرنس میں شریک جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا کہ جرمنی یہودیوں سے نسل اور مذہب کی بنیاد پر متعصبانہ سلوک کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے گا۔ ان اقدامات میں یہودی مراکز کو بہتر تحفظ فراہم کرنا اور مکالمے کو فروغ دینا شامل ہے۔ اس کانفرنس میں تقریباً 40 ملکوں سے 100 اراکینِ پارلیمان نے شرکت کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 11:05:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں