عراق اور شام میں داعش کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادیوں کے 17 نئے حملے
تازہ ترین : 1

عراق اور شام میں داعش کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادیوں کے 17 نئے حملے

واشنگٹن۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) امریکا اور اس کے اتحادیوں نے عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف 17 نئے فضائی حملے کیے ہیں۔ اتحاد کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق عراق میں 14 فضائی حملے کیے گئے جبکہ شام میں اس شدت پسند گروپ کے تین اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ عراق میں موصل کے علاوہ کِرکوک، قیارہ، رمادی اور الحواجہ میں اس گروپ کی مختلف پوزیشنوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ شام میں تین حملے الاھوال کے نزدیک داعش کی جنگی پوزیشنوں پر کیے گئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 11:05:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں