خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کل اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین جی 6/2 میں ہوگی

بدھ 16 مارچ 2016 11:02

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کل بدھ کو اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین جی 6/2 میں ہوگی۔

(جاری ہے)

کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کے وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خواتین کے مسائل، ان کے حل اور قوانین کے حوالے سے مقررین اظہار خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :