ملتان،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،31افراد گرفتار،منشیا ت و اسلحہ ..
تازہ ترین : 1

ملتان،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،31افراد گرفتار،منشیا ت و اسلحہ برآمد

ملتان ۔15مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 31افراد کوگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق تھانہ چہلیک نے ملزم بطرس مسیح سے 10لیٹر شراب، تھانہ ممتازآباد نے ملزم مظہر عباس سے 1055گرام چرس اور پسٹل برآمد کرلیا ، اسی طر ح پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد انور سے 230گرام چرس، تھانہ مخدوم رشید نے ملزم شبیر سے 120گرام چرس، تھانہ بی زیڈ نے ملزم وقا ص سے 3لیٹرشراب، تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم وقاص سے پسٹل جبکہ پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم مشتاق سے پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

پولیس تھانہ مظفرآبادنے ملزمان اعجاز،عرفان،اللہ دتہ،امیر بخش،فلک شیر اور فاروق،تھانہ کوتوالی نے ملزمان شہباز اور اسحاق جبکہ تھانہ حرم گیٹ نے ملزم فہیم ،آصف اور شہباز کوجواء کھیلتے ہوئے حراست میں لے لیا۔دریں اثناء پولیس ضلع ملتان نے13اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے 8کا تعلق کیٹگری "بی" جبکہ 4اشتہاریوں کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران127نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیاجبکہ ایکسائزآفس ملتان میں437نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے118موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کرائی گئیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 22:44:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں