کاپی کلچر کے خاتمے کے لیے آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں گے ،کنٹرولر سکھر بورڈ

منگل 15 مارچ 2016 22:44

سکھر ۔ 15مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے کنٹرولر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق چئیرمین سکھر بورڈ کی ہدایت پر کاپی کلچر کے خاتمے کے سلسلے میں ضلعی سطح پر آگاہی سیمینار منعقد کیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق سکھر بورڈ کی جانب سے 16مارچ کو ضلع گھوٹکی میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ایٹ میرپور ماتھیلو کے آفس میں صبح 11بجے، 17مارچ کو خیرپور ضلع کے سچل آڈیٹوریم میں صبح 11بجے،جبکہ18مارچ کو سکھر ضلع میں صبح10بجے پبلک اسکول سکھر میں سیمینار منعقد کیئے جائیں گے۔

کاپی کلچر کے خلاف ہونے والے سیمینار میں امتحانی مراکز کے انٹرنل ، ایکسٹرنل ، سپرنٹنڈنٹ ،محکمہ تعلیم اور سکھر بورڈ کے افسران اور گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) کے نمائندے شرکت کریں گے تاکہ طلبہ اور طالبات کو کاپی کلچر سے بچاکر ان کے مستبقل کو سنوارا جا سکے۔