ساہیوال، قتل کے مجرم کوسنٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی
تازہ ترین : 1

ساہیوال، قتل کے مجرم کوسنٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) قتل کے مجرم کوسنٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی‘ ایک مجرم کی پھانسی صلح کے امکان پر ٹل گئی۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے رہائشی گوہرعلی آفریدی نے راولپنڈی میں عطاء محمد کو 1998ء کودوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیاتھا اورانسداددہشتگردی کی عدالت نے پھانسی کی سزاسنائی تھی۔ اعلیٰ عدالتوں اورصدرمملکت کی طرف سے اپیلیں خارج ہونے پرآج سنٹرل جیل ساہیوال میں صبح کے وقت پھانسی دے دی گئی۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 22:38:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں