صدارتی طرز حکمرانی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے جمہوریت دشمن ہیں
پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی کابیان
منگل 15 مارچ 2016 22:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور پی پی پی میڈیا سیل سندھ کے انچارج سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان میں صدارتی طرز حکمرانی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں وہ حقیقی معنوں میں جمہوریت دشمن، عوام دشمن اور پارلیمانی طرز حکمرانی کے خلاف سازش کرنے والے عناصر ہیں ۔
منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے جمہوریت کیلئے جو قربانیاں دی ہیں بالخصوص ذوالفقار علی بھٹوشہید اور محترمہ بینظیر بھٹوشہید کی شہادتیں اس بات کی گواہ ہیں کہ جب تک ایک بھی جیالا موجود ہے تب تک جمہوریت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بالخصوص پارلیمانی طرز حکمرانی کے مقابلے میں صدارتی نظام مسلط رہا ہے اور اس صدارتی نظام کے کرتوت اور سیاہ کاریاں ایسی ہیں کہ پوری قوم اس کے عذاب میں گرفتار ہے، انہوں نے کہا کہ چند مٹھی بھر عناصر کسی نادیدہ قوت کی ایما پر صدارتی نظام کا نعرہ لگا کر عوام کو بیوقوف بنانے کے مشن پر آئے ہوئے ہیں جنہیں جلد ہی عوامی سوچ کا اندازہ ہوجائے گا کہ اس ملک کے عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کے مطابق صرف پارلیمانی طرز حکمرانی ہی قبول کرتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.