ایف سی اور حساس ادارے کی صوبے کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں،دو مشتبہ افرادگرفتار

سوئی میں سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ آئی ڈی برآمد کرکے ناکارہ بناد ی گئی

منگل 15 مارچ 2016 22:25

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء ) ایف سی اور حساس ادارے کی صوبے کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ایف سی اور حساس ادارے نے قلات شہر سے کالعدم تنظیم کے شر پسند کو گرفتار کرلیا مذکورہ شر پسند قلات میں ایف سی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ حملے میں مطلوب تھاجبکہ تربت کے علاقے گومازی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ، کیچ کے علاقے بلیدہ سے کالعدم تنظیم بی آر اے کا شر پسند گرفتار ۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ سوئی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ آئی ڈی برآمد کرکے ناکارہ بناد ی ۔

متعلقہ عنوان :