ورلڈ ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا
تازہ ترین : 1
ورلڈ ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا

ناگپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے افتتاحی مین راؤنڈ مقابلے میں نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ فیورٹس بھارت کو ”گھر ‘ ‘ میں گھس کر 47رنز سے ہرا دیا ۔ ناگپور میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی اوپنر گپٹل پہلی گیند پر چھکا مارنے کے بعد اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے ۔ ولیمسن 8اور منرو 7رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، کورے اینڈرسن نے 34رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں ،ٹیلر 10،سینٹر 18اور ایلیٹ 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

رونچی نے 19رنز کی اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کا سکور 126رنز بنا نے میں مدد دی ۔ بھارت کیلئے ایشون ، نہرا ، بمرہ ،رائنا اور جدیجہ نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔127رنز کا ہدف بھارت کی بیٹنگ لائن اپ کو دیکھتے ہوئے تھوڑا معلوم ہورہا تھا تاہم کیوی باؤلرز نے بھارتی سورما بلے بازوں کا جینا حرام کردیا اورکپتان دھونی (30) ،ویرات کوہلی (23) اور ایشون 10رنز کیساتھ ڈبل فگرز میں داخل ہونیوالے بھارتی بلے باز رہے ۔ دھون 5، روہت شرما1، رائنا 1، یووراج 4،پانڈیا 1، جدیجہ صفر اور نہرا بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سینٹر نے 4، سوڈھی نے 3، میکولم نے 2اور ملنے نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 22:18:10

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں