کراچی، مومن آباد تھانے پر کریکر حملہ

muhammad ali محمد علی منگل 15 مارچ 2016 21:53

کراچی، مومن آباد تھانے پر کریکر حملہ
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) کراچی کے علاقے مومن آباد تھانے پر کریکر حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد میں واقع پولیس تھانے پر کریکر حملہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا۔ کریکر تھانے کے اندر آکر گرا جس کے پھٹنے کے بعد تھانے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عمارت کو کلئیر کروانے کیلئے بم ڈسپوز ایبل سکواڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :