چوہدری احمد خان کی رسم چہلم کل ہو گی

منگل 15 مارچ 2016 21:46

چکوال ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) معروف عزادار اور منتظم اعلیٰ امام بارگاہ گلستان زہرا  چکوال چوہدری احمد خان کی رسم چہلم کل 17 مارچ جمعرات کو منعقد ہو گی۔ ابتدائی طور پر دُعا اور قرآن خوانی کا اہتمام چوہدری اظہر عباس کی رہائش گاہ پر کیا گیا ہے اور مجلس عزا امام بارگاہ گلستان زہرا  چکوال میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں متولی امام بارگاہ اور مرحوم چوہدری احمد خان کے صاحبزادے چوہدری اظہر عباس نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ پنجاب بھر سے اور ضلع چکوال کے کونے کونے سے ہزاروں کی تعداد میں مومنین شرکت کریں گے۔ مجلس عزا سے پاکستان کے نامور علامہ ثقلین گھلو، مولانا آغا علی حسین قمی، مولانا اقبال حسین شاہ بجاڑ، مولانا حافظ تصدق حسین، ذاکر سید ضیغم شاہ، ذاکر علی عمران، علامہ علی ناصر الحسینی تلہاڑا اور دیگر بہت سے علمائے کرام اور ذاکرین عظام خطاب کریں گے۔