میلسی، محکمہ زراعت کا چھاپہ،ڈیلر کے گودام سے بھاری مقدار میں ایکسپائر ،دو نمبر زرعی ادویات برآمد،مقدمہ درج

منگل 15 مارچ 2016 21:46

میلسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء)محکمہ زراعت کا چھاپہ،ڈیلر کے گودام سے بھاری مقدار میں ایکسپائر اور دو نمبر زرعی ادویات برآمد،مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق مخبری ہونے پر گذشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر میلسی شیخ محمد یٰسین،زراعت آفیسر مہر محمد آصف عابد، کاٹن انسپکٹر جہانگیر خان سمیت محمد خالد، طاہر محمود،محمد سلیم،اورنگ زیب،ربنواز نے کالونی روڈ پر مہران ایگرو سروس کے مالک شیخ مہران مشتاق کے گودام واقع میلسی ٹریڈ سنٹر پر چھاپہ مارا جہاں پر ایک رکشہ میں دو نمبر زرعی ادویات کے ڈرم اتارے جارہے تھے جبکہ گودام کے اندر سے بھاری مقدار میں ایکسپائر ادویات اے این کیمکلز اور شعور کیمکلز کمپنیوں کے لیبل کی خالی بوتلیں بھی بر آمد کر کے قبضہ میں لے لیں اور ان کے 5اسیمپنل لے کر رزلٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے جبکہ محکمہ زراعت کی رپورٹ پر پولیس تھانہ سٹی نے ڈیلر شیخ مہران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے دریں اثناء کسان اتحاد کے صدر مہر محمد اکمل ایڈووکیٹ نے دو نمبر ادویات کا دھندہ کرنے والوں کی پریس کانفرنس میں پر زور مذمت کی ہے۔