ہائیکورٹ میں بیوی سے بچوں کی بازیابی کیلئے آنے والے شوہر کی عدالت نے بیوی سے صلح کرا دی،نانا ،نانی منظر ایک بچہ چھین کر فرار

منگل 15 مارچ 2016 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ میں بیوی سے بچوں کی بازیابی کیلئے آنے والے شوہر کی عدالت نے بیوی سے صلح کرا دی،کمرہ عدالت کے باہر میاں بیوی کے درمیان عہدو پیمان دیکھ کر بچوں کے نانا ،نانی منظر برداشت نہ کر سکے اور ایک بچہ چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کے روبرو خاتون رخسانہ پروین کے خاوند نے عدالت کو بتایا کہ اسکی بیوی لڑائی جھگڑے کے بعد دونوں بچوں کو لے کے میکے چلی گئی ہے لہٰذاعدالت بچوں کو بازیاب کرا کے اس کے حوالے کرئے۔

تھانہ جھنگ بازار فیصل آباد پولیس نے دونوں بچوں کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے میاں بیوی کو مصالحت کا ایک موقع فراہم کیا تو دونوں میاں بیوی نے عدالت میں صلح کر لی۔کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی خاتون روتے ہوئے اپنے سسر کے گلے لگ گئی اور اپنی غلطی کی معافی مانگتی دکھائی دی۔خاتون اور اس کا شوہر عدالتی فیصلے کے بعد عہدو پیمان میں مصروف تھے کہ بچوں کے نانا اورنانی اپنے ناسے سعید حسنین کوچھین کر فرار ہو گئے۔