سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو عطائیوں کے کلینک سیل کرنے سے روک دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 21:42

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو عطائیوں کے کلینک سیل کرنے سے روک دیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پنجاب حکومت میڈیکل سروسز فراہم کرنے والے عطائیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے۔ پنجاب حکومت کی عطا ئیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ تاہم سپریم کورٹ نے اسے عطائیوں کے کلینک سیل کرنے سے روک دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پنجاب حکومت عطائیوں کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق کرے۔

(جاری ہے)

مقدمے کی سماعت کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈینٹل ٹیکنیشنز اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھنے کے مجاز ہیں نہ میڈیکل کلینک کھولنے کے۔ ڈینٹل ایسوسی ایشن کے وکیل نے کہا کہ اگر کوئی غلط کام کرتا ہے توجرمانہ کیا جائے، حکومت کو کلینک بند کرنے کا اختیار نہیں ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ فٹ پاتھ پر بیٹھے عطائی ہیپاٹائیٹس، کینسر اور ایڈز جیسے موذی امراض بانٹ رہے ہیں، عدالت لوگوں کو مارنے کا لائسنس دے سکتی، نہ ہی ہم آنکھیں بند کرینگے، عدالت نے حکومت کو کلینک سیل کرنے سے روکتے ہوئے مزید سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :