دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کیخلاف کیس کی سماعت 22مارچ تک ملتوی

منگل 15 مارچ 2016 21:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کے خلاف کیس کی سماعت 22مارچ تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ گزشتہ روز ملزم کے وکیل کے بروقت عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں قلمبند نہ ہو سکی۔ بعدازاں ملزم کے وکیل کی جانب سے بحث کے لئے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے مزید کارروائی کی 22 مارچ تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :