ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر کرپشن کے الزام میں گرفتار نیب کے تفتیشی افسر کی درخواست ضمانت منظور کر لی

منگل 15 مارچ 2016 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر کرپشن کے الزام میں گرفتار نیب کے تفتیشی افسر فراس حمید کی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔گزشتہ روز لاہو رہائیکورت کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے ملزم فراس حمید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل عدنان شجاع بٹ کا موقف تھا کہ آرٹیکل 10 اے کے مطابق انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنا جرم نہیں ہے۔ نیب فراس حمید کے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ نیب کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی بنا ء پر گرفتار فراس حمید کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ واضح رہے کہ فراس حمید کو نیب حکام نے کرپشن کے الزامات میں 4 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فراس حمید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :