ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے سالانہ امتحانی فیس 1090روپے ،لیٹ فیس 1590روپے مقررکردیا

منگل 15 مارچ 2016 21:21

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے کنٹرولر امتحانات نے متعلقہ طالبعلموں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اہل امید وار جنہوں نے اورینٹل لینگویج امتحان2015ء میں پاس کیا ہے اور وہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو ( دسویں جماعت) کے سالانہ امتحان 2016ء میں بیٹھنا چاہتے ہیں کیلئے امتحانی فیس اور فارم 1090روپے بغیر لیٹ فیس کے آخری تاریخ 15مارچ2016ء مقرر کی گئی ہے، 1590روپے کی لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فیس اور فارم کی تاریخ 24مارچ2016مقرر کی گئی ہے۔