وزیراعلیٰ سے کمانڈنٹ پاکستان نیوی وارکالج کی ملاقات
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ سے کمانڈنٹ پاکستان نیوی وارکالج کی ملاقات

ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کا کردارجرأت اور بہادری سے لبریز ہے، پاکستانی قوم کو پاک بحریہ کے بہادراور دلیر افسروں اور جوانوں پر فخر ہے،وزیراعلیٰ شہبازشریف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے منگل کو یہاں کمانڈر سنیٹرل پنجاب اینڈ کمانڈنٹ پاکستان نیوی وارکالج ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی اور پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کا کردارجرأت اور بہادری سے لبریز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو پاک بحریہ کے بہادراور دلیر افسروں اور جوانوں پر فخر ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 21:09:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں