روس کا شام سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ مثبت اقدام ہے، چینی وزارت خارجہ

منگل 15 مارچ 2016 21:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء/شنہوا) چین نے روس کی جانب سے شام سے فوجوں کے انخلاء کو مثبت اقدام قراردیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے منگل کومعمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ شام کی جانب سے فوجوں کے انخلاء کا مثبت اقدام ہے جو کہ بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

چین کو یقین ہے کہ روس کا یہ مثبت اقدام عالمی برادری سمیت شام کے تمام فریقین کو مثبت پیٖغام بجھوائے گا۔ واضح رہے کہ روس کے وزارت دفاع کی جانب سے منگل کو شام سے فوجوں کو واپسی کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :