سینیٹ قائمہ کمیٹی قواعد،ضوابط و استحقاق کا اہم اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا

چیئرمین کمیٹی کا ممبران کی عدم شرکت کامعاملہ سینیٹ میں ا ٹھانے کا اعلان

منگل 15 مارچ 2016 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط اور استحقاق کا اہم اجلاس اراکین کمیٹی کی عدم حاضری اور کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا،اجلاس میں وزرات دفاعی پیداوار کی جانب سے سینیٹ میں بھارتی حکومت کے منفی پروپیگنڈا اور اثر کی وجہ سری لنکا کی حکومت کو پاکستان کی جانب سے جے۔

ایف۔17طیاروں کی مجوزہ فروخت کی ڈیل کو روکنے پر سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب نہ دینے پر تحریک استحقاق بحث ہونا تھی۔چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب جمالدین کی جانب سے کمیٹی ممبران کی غیر حاضری کے معاملہ کو سینیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیاگیاہے ۔ منگل کو ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب جمالدین کی صدارت میں طلب کیا گیاتھا لیکن کورم پورانہ ہونے کی وجہ سے ایجنڈا پر بحث نہ ہوسکی، اجلاس میں کمیٹی کے مستقل ممبران میں سے صرف مولانا عطاء الرحمن شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد سمیت حکومتی حکام موجود تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشاہد اﷲ خان،سینیٹر طاہر حسین مشہدی،سینیٹر نعمان وزیر،سینیٹر شاہدحسین سید،میر حاصل بزنجو خصوصی دعوت پر اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں کابینہ ڈویڑن کے جوائنٹ سیکرٹری کی جانب سے سینیٹ کے اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے خصوصی رپورٹ پر ضروری ایکشن لینے پر نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ جواب دینے پر تحریک استحقاق پر بھی بحث ہونا تھی۔ کورم پورا نہ ہونی کی وجہ سے ایجنڈ کو اگلے اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :