قائدین جماعت کا سید منورحسن کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت
تازہ ترین : 1

قائدین جماعت کا سید منورحسن کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق امیر جماعت سید منورحسن کے سسر سیدعلی مطاہر نقوی کے انتقال پر اظہار افسو س کا اظہار کیاہے ۔ سراج الحق نے سید علی مطاہر نقوی کے لیے دعائے مغفرت اور سید منورحسن اور مرحوم کے خاندان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ نائب امر اء جماعت اسلامی ، حافظ محمد ادریس ، اسد اﷲ بھٹو ، راشد نسیم ، میاں محمد اسلم ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، حافظ ساجد انور ، محمد اصغر ، سید وقاص جعفری ، اظہر اقبال حسن، سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم ،محمد انور نیازی سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان نے سید منورحسن سے ان کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 20:57:38

اپنی رائے کا اظہار کریں