پاکستان بنگلہ دیش میچ، صرف ایک پاکستانی سفیر کو شرکت کی اجازت

muhammad ali محمد علی منگل 15 مارچ 2016 20:41

پاکستان بنگلہ دیش میچ، صرف ایک پاکستانی سفیر کو شرکت کی اجازت
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) پاکستانی ہائی کمیشن عبد الباسط نے بتایا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں کل پاکستان کے میچ کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کے صرف ایک فرد کو اجازت ملی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن عبد الباسط کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کیلئے انہوں نے اجازت طلب نہیں کی ہے۔ پاکستان کے 6 سفارت کاروں نے کل کے میچ کیلئے اجازت طلب کی تھی تاہم صرف ایک سفارت کار کو کل کا میچ دیکھنے کیلئے اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :