پاکستان نے آئی سی سی ڈیف چیمپئن شپ جیت لی
تازہ ترین : 1
پاکستان نے آئی سی سی ڈیف چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے آئی سی سی ڈیف چیمپئن شپ جیت لی

فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء ) آئی سی سی ڈیف چیمپئن شپ فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ شارجہ میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 225رنز سکور کیے ، انگلینڈ کی جانب سے امیش ولیجی 63،سیم کرک ہارڈ 54اور جبکہ ایلن 45ناٹ آؤٹ رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8گیندوں قبل 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ گرین شرٹس کی جانب سے وقاص 76،احمد 67جبکہ نعمان 22رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی جانب سے ایلن نے 54رنز دیکر 3شکار کیے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 20:37:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں