پارٹی کے نام کو حتمی شکل دید ی ، 23 مارچ کو باضابطہ اعلان کریں گے، اپریل کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں بہت بڑا جلسہ کریں گے، کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے

متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنما ڈاکٹر صغیر احمد کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

منگل 15 مارچ 2016 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ پارٹی کے نام کو حتمی شکل دید ی ہے ، 23 مارچ کو اعلان کریں گے، اپریل کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں بہت بڑا جلسہ کریں گے، کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ وہ منگل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفی کمال کی رہائش گاہ پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رکن وسیم آفتاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مارچ کا مہینہ پاکستان کیلئے بہت اہم رہا ہے، دنیا بھر سے تجاویز اور مشورے مل رہے ہیں، ابھی پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت بڑے مقصد کیلئے آئے ہیں، کراچی کو لندن یا پیرس بنانے کی باتیں نہیں کرتے، کراچی کو کراچی ہی بنائیں تو بہت بڑی کامیابی ہے۔ ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ پورے پاکستان سے لوگ حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، پارٹی کا نام فائنل کرلیا ہے، 23 مارچ کو نام کا اعلان کریں گے، اپریل کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، کراچی کا امن واپس لانا مشن ہے، کراچی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو جوڑنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :