اوکاڑہ، سلنڈروں میں غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کرنے والے 4 افراد گرفتار

منگل 15 مارچ 2016 20:22

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) غیر قانونی طور پر سلنڈروں میں گیس کی ری فلنگ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس فاروق ارشاد نے فیصل آباد روڈ پر ایک سلنڈروں کی دکان پر چھاپہ ماراجہاں ملزم علی احمد ولد محمد بوٹا سکنہ محبوب ٹاؤن غیر قانونی طور پر گیس کی ری فلنگ کررہا تھا ، ملزم وہاں سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

نواحی گاؤں 54 ٹوایل کے قریب لیاقت علی ولد عبدالغفور سکنہ عظیم سپر مارکیٹ کو غیر قانونی طور پرسلنڈروں میں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے موقع پر ہی قابوکرلیاگیا۔نواحی علاقہ منڈی احمدآباد میں پولیس نے دران گشت دوافراد محمد ارشد ولد عبدالرشید سکنہ محلہ تھانہ بازاراور ملزم مشتاق ولد ارشاد حسین سکنہ منڈی احمد آباد خلاف قانون سلنڈروں میں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کرلئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :