موسمی تبدیلی سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں،ظفر اقبال،شاہد محمود انصاری

منگل 15 مارچ 2016 20:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات ظفر اقبال اور سماجی رہنما شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلی کے باعث ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا بے حد ضروری ہے ، عوام الناس اس حوالے سے نہ صرف خود احتیاطی تدابیر پر عمل کریں بلکہ دوسروں کو بھی معلومات فراہم کرکے ڈینگی کے ا خراج سے بچاسکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام اور محکمہ تحفظ ماحول کی زیر نگرانی تدارک ڈینگی آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا جبکہ عبدالشکور بھٹہ ، پروفیسر عنایت علی قریشی ، رخشندہ جبیں ، سید قمر ہاشمی ، ڈاکٹر یوسف گل ، خالد چٹھہ ، محمد عادل انصاری ، اقبال جتوئی و دیگر شریک تھے ۔

(جاری ہے)

ظفر اقبال اور شاہد محمود انصاری نے مزید کہا کہ خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں میں پانی کو جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی کی پرورش کے باعث بننے والے تمام سپاٹ ، صفائی کا اہتمام روزانہ کی بنیاد پر کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت عوام کی آگاہی اور ڈینگی کا موجب بننے والے عوامل کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات پر عمل پیرا ہے ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور عوام کو جہاں کہیں بھی ڈینگی کی افزائش کی پرورش کا کوئی خدشہ ہو تو فوری طور پر ضلعی حکومت سے رابطہ کرے ۔ شاہد محمود انصاری نے کہا کہ ہم عوامی سطح پر طالبعلموں ، خواتین ، مارکیٹوں سمیت تمام مقامات پر عوام کی رہنمائی اور آگاہی کیلئے اپنی سابقہ روایات کے عین مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :