ملتان،تنخواہوں میں اضافے کیلئے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج،دھرنا ،مطالبات کے حق میں ..
تازہ ترین : 1

ملتان،تنخواہوں میں اضافے کیلئے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج،دھرنا ،مطالبات کے حق میں نعرے بازی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے نشترمیڈیکل کالج کے باہر دھرنا دیا اور مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹرکبیر نے کی۔اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر تنخواہوں میں اضافے کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کے وعدے نبھائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹروں کا استحصال کررہی ہے،ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھائیں گے۔احتجاجی مظاہرے میں نشترمیڈیکل کالج کے طلباء وطالبات کی بھی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 20:19:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں