جرمنی، ایٹمی بجلی گھروں نے زرِ تلافی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
تازہ ترین : 1

جرمنی، ایٹمی بجلی گھروں نے زرِ تلافی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)کارلسروہے کی وفاقی جرمن آئینی عدالت میں زرِ تلافی کی اْس درخواست پر کارروائی شروع ہو گئی ہے، جو جرمنی میں بجلی پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔جرمنی کے ایک اخبار کے مطابق 2011ء میں جاپان میں سْونامی کی تباہ کاریوں اور فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی تباہی کے بعد جرمن حکومت نے ایٹمی توانائی کو بتدریج خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا تھا۔ بجلی پیدا کرنے والے تین بڑے جرمن اداروں کا کہنا ہے کہ اس حکومتی پالیسی کی وجہ سے اْنہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ آئینی عدالت کی طرف سے کوئی فیصلہ آنے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 20:10:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں