ناروے، 77افرادکے قاتل کی ریاست کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع
تازہ ترین : 1

ناروے، 77افرادکے قاتل کی ریاست کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی صوبائی عدالت میں اْس مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے، جو درجنوں افراد کے قتل کے الزام میں سزا پانے والے آندرس بیہرنگ بریوک نے ریاست ناروے کے خلاف عائد کیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حفاظتی وجوہات کی بناء پر جیل کے اندر ہی عمل میں آنے والی اس عدالتی کارروائی کے دوران سینتیس سالہ بریوک اپنی قید کے حالات میں نرمی کا خواہاں ہے۔ اْس کا کہنا ہے کہ اْس کی قیدِ تنہائی انسانی حقوق کے یورپی کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ بریوک کو اوسلو اور چھوٹے سے جزیرے یوٹویا پر ستتر افراد کو قتل کرنے کے الزام میں اکیس سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 20:09:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں