گزشتہ دس سال کے دوران بھارتی مزدور بچوں کی تعداد میں چونسٹھ فیصد کمی
تازہ ترین : 1

گزشتہ دس سال کے دوران بھارتی مزدور بچوں کی تعداد میں چونسٹھ فیصد کمی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)بھارت میں حکام نے بتایا ہے کہ بھارتی مزدوربچوں کی تعدادمیں چونسٹھ فیصد کمی واقع ہوئی ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ گزشتہ دس برسوں میں ان کے ملک میں کام کرنے والے کم عمر بچوں یا چائلڈ ورکرز کی تعداد میں چونسٹھ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ بھارت میں وزارت محنت کے وزیر بنڈارْو دَتاتریا نے پارلیمان میں بچوں کی مزدوری سے متعلق موجودہ قوانین میں ترمیم کی وکالت کرتے ہوئے بتایا کہ چودہ سال یا اس سے کم عمر مزدور بچوں کی تعداد کم ہو کر ساڑھے چار ملین ہو گئی ہے۔

دس برس پہلے یہ تعداد تقریباً ساڑھے بارہ ملین تھی۔ فروری دو ہزار پندرہ کی ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ایک سو ستر ملین بچے محنت مشقت کرنے پر مجبور ہیں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 20:09:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں