جرمنی میں فوکس ویگن کے خلاف اربوں یورو جرمانے کا مقدمہ

منگل 15 مارچ 2016 20:04

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) جرمنی کے موٹر ساز ادارے فوکس ویگن کے ضرر رساں گیسوں کے اسکینڈل کے بعد اس ادارے کو اپنے ہی ملک میں اربوں یورو جرمانے کے طور پر ادا کرنا پڑ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے 277سے زائد سرمایہ کاروں نے اس ادارے کے خلاف تین اعشاریہ دو ارب یورو کی ادائیگی کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ان سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اسکینڈل کی وجہ سے اس ادارے کے شیئرز کی قیمت گر گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :